21 دسمبر 2012 - 20:30

سوئزرلینڈ کے اسلام دشمن عناصر نے ایک تجویز پیش کر کے قرآن اور حدیث کی کتابوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں میناروں کی تعمیر پر پابندی کے بعد اسلام دشمن عناصر نے اس بار ایک تجویز پیش کر کے قرآن اور حدیث کی کتابوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سوئس ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ سوئٹزرلینڈ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے صوبہ تورگاو کے سابق صدر ویلی اشمیدہاوزر نے اس صوبے کی اسمبلی میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں قران کریم کے نسخوں کو سوئٹزرلینڈ میں لانے اور اس ملک میں قرآن پاک کی اشاعت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گيا ہے۔ڈیموکریٹک یونین پارٹی نے کہ جس نے اس سے قبل ملک میں مساجد کی تعمیر کے لیے میناروں کی تعمیر پر پابندی لگائی تھی، ڈیموکریٹک پارٹی کے اس بل کی حمایت میں ووٹ دیا ہے۔ مخالفین نے اس بل کو آزادی عقیدہ و بیان کی کھلی خلاف ورزی اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110